ابنا: ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے لبنان میں اغوا ہونے والے ترکی کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کی صورت حال کے بارے میں لبنانی حکام سے بات چیت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق احمد داؤد اوغلو نے آج لبنان کے وزیراعظم تمام سلام پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ترکی کے پائلٹ کے اغوا کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ رات ترکی کے ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ ہوائی اڈے سے ہوٹل جا رہے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450258
ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے لبنان میں اغوا ہونے والے ترکی کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کی صورت حال کے بارے میں لبنانی حکام سے بات چیت کی ہے